بحرینی حکومت کا دوہرا معیار، غیر ملکی ثقافتی میلوں کی سرپرستی اور شیعہ مذہبی شعائر پر پابندیاں

15 اکتوبر, 2026 13:24

شیعیت نیوز : بحرینی خبر رساں ادارے ‘مرآۃ البحرین’ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بحرینی حکومت ملک میں دہائیوں سے جاری شیعہ مسلمانوں کی اسلامی مناسبتوں اور مجالس پر سخت پابندیاں عائد کرتی ہے، جبکہ اس کے برعکس غیر ملکی تقریبات کو ‘ثقافتی تبادلے’ کے نام پر کھلے عام فروغ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انصارالله کی مزاحمت اور استعمار کی طاقت

رپورٹ میں بحرین کے الدانہ تجارتی مرکز میں لگاتار تیسرے سال منعقد ہونے والے جاپانی اینیمیشن فلموں کے میلے کا حوالہ دیتے ہوئے حکومتی منافقت پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایک طرف جاپانی میلوں کو سرکاری سرپرستی میں رواداری اور ثقافتی تبادلے کا نام دیا جاتا ہے، تو دوسری جانب بحرین کی اسلامی تاریخ سے جڑی مجالس اور حسینی پرچم کو سکیورٹی کا مسئلہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔

مرآۃ البحرین نے واضح کیا ہے کہ اصل مسئلہ دوسری ثقافتوں سے آشنائی کا نہیں بلکہ امتیازی طرزِ عمل کا ہے۔ رپورٹ میں پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت شیعہ مذہبی شعائر، مجالس اور ذاکرین کے ساتھ بھی وہی رواداری اور مذہبی آزادی پر مبنی رویہ اختیار کرے جو دیگر تقریبات کے لیے روا رکھا جاتا ہے۔

2:02 شام اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔