پاکستان

کراچی: شیعہ ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم کا بدنام زمانہ ٹارگیٹ کلر ملائیشیا سے گرفتار

شیعیت نیوز: ایم کیو ایم کا بدنام زمابہ ٹارگٹ کلر رئیس ماما کراچی پولیس کی تحویل میں آگیا، انتہائی مطلوب ملزم کو ملائشیا میں ریڈ وارنٹ کے بعد انٹرپول نے گرفتار کیا تھا۔ ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر کا ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ رئیس ماما کورنگی میں ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج تھا، جو قتل، بھتہ خوری کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ ملزم کو کورنگی پولیس نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، اسے ریڈ وارنٹ کے بعد گزشتہ سال 24 دسمبر کو انٹرپول نے ملائیشیا سے گرفتار کیا تھا۔ ذوالفقار مہر کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ بارہ مئی میں بے گناہوں کی ہلاکت کا معاملہ ہو یا چکرا گوٹھ میں اہلکاروں سے بھری بس پر فائرنگ، محبت سندھ ریلی میں اندھا قتل عام ہو یا ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کی سینکڑوں وارداتیں، کراچی میں موت کے ساتھ رئیس ماما کا نام بھی لیا جاتا ہے۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی کردار حماد صدیقی کا قریبی ساتھی ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج اور ٹارگٹ کلنگ سیل کو چلانے والے رئیس ماما نے اپنی دہشت سے ایک عرصے تک کراچی پر راج کیا، لیکن انجام وہی ہوا جو مجرم کا ہوتا ہے، کراچی آپریشن کے بعد ملک سے فرار ہونے والا رئیس ماما ملائیشیا میں انٹرپول کی گرفت میں آگیا۔

دھیاں رہے کہ کراچی میں قتل کیئے جانے والے شیعہ پروفیشنلرز، ڈاکٹرز، طلبہ سمیت دیگر شیعہ جوانوں کا خون ایم کیو ایم کے اسی رئیس مما کے سر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button