ایران

صدر روحانی کا اپنی حکومت کے اختتام تک ملک سے غربت ختم کرنے کے عزم کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید نوروز کی مناسبت سے مختلف اداروں کے حکام کے ساتھ ملاقات میں بارہویں حکومت کے اختتام تک ملک سے غربت ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے نئے سال میں ایرانی قوم کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نئے سال میں ایرانی قوم کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر عظیم کامیابیاں عطا فرمائے ۔ صدر حسن روحانی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی خدمت کرنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں کیونکہ عوام کی خدمت ایسا عمل ہے جس سے اللہ تعالی راضی ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button