پاکستان

کراچی : گورنر ہاوس کے آشرباد کے بعد سپاہ صحابہ سرگرم، شیعہ پروفیشنل امیر علی کو شہید کردیا

شیعیت نیوز: شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی کے نزدیک دہشتگردوں کی فائرنگ سے نیو رضویہ ہی کے رہائشی اہل تشیع مسلمان امیر علی شہید، جبکہ دو سالہ معصوم بچہ اور ایک جوان شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی کے قریب میمن اسپتال کے نزدیک دہشتگردوں نے ٹیوٹا کرولا گاڑی نمبر AMT-782 پر فائرنگ کرکے نیو رضویہ کے ہی رہائشی 55 سالہ شیعہ مسلمان امیر علی ولد عزیز کو شہید کر دیا، جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں دو سالہ معصوم بچہ علی اصغر ولد علی عمران اور 30 سالہ نوجوان علی رضا ولد محمد علی زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمیوں کو میمن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق کار پر فائرنگ موٹر سائیکل سوار دو نقاب پوش دہشتگردوں نے کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button