پاکستان

لاہور پولیس نے9 ہزار 13 مقامات کو مستقل حساس قرار دے دیا

شیعیت نیوز: لاہور پولیس نے 9 ہزار 13 مقامات کو مستقل حساس قرار دے دیا، سرکاری عمارتیں، سکولز، بینکس، مساجد اور امام بارگاہیں بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ تمام حساس مقامات کو جیوٹیگ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے آپس روم سے حساس مقامات کی نگرانی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور پولیس نے شہر کے 9 ہزار سے زائد مقامات کو مستقل طور پر حساس قرار دے دیا ہے۔ اب تمام مقامات کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈی آئی جی آفس میں بنے ہوئے اپس روم سے مانیٹر کیا جا سکے گا، جیو ٹیگ ہونیوالے تمام مقامات کی چیکنگ کے لیے موبائل فونز کی لوکیشن کی مدد سے متعلقہ افسران، اہلکاروں کی لوکیشن اور ان حساس مقامات کی مانیٹرنگ کر سکیں گے۔ حساس مقامات کی چیکنگ کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی اور ساتھ ساتھ ان حساس مقامات پر تعینات اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کو بھی چیک کیا جا سکے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button