مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کی جارحیت ایک فلسطینی شہید درجنوں زخمی

فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے الخلیل کے علاقہ باب الزاویہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 24 سالہ فلسطینی جوان محمد زین الجعبری کو شہید کردیا۔ الجعبری اسرائیل فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جو اسپتال پہنچنے کے بعد شہید ہوگئے۔

فلسطین کی ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق 2 فلسطینی گولیوں سے 19 فلسطینی ربر کی گولیوں سے اور 45 فلسطینی گیس کے شیل لگنے اور صیہونی فوجیوں کے تشدد کی وجہ سے زخمی ہوئے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے قدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد دنیا کے کئی ممالک اور فلسطین میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جو بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button