مقبوضہ فلسطین

جنوبی لبنان میں میزائل سازی کا کوئی کارخانہ قائم نہیں کیا:حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ذمہ دار ذریعے نے اسرائیلی میڈیا میں آنے والی ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حماس نے جنوبی لبنان میں میزائلوں کی تیاری کے لیے ایک کارخانہ قائم کیا ہے۔لبنانی ویب سائیٹ ’النشرہ‘ سے بات کرتے ہوئے حماس کے ذریعے کہا کہ جنوبی لبنان میں حماس کا اسلحہ سازی کا کوئی کارخانہ قائم نہیں۔ اس طرح کی افواہیں حماس اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے اور دونوں جماعتوں کےدرمیان جاری مثالی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کی جنگ فلسطین میں صہیونیوں کے خلاف ہے۔ لبنان کی سرزمین کو اپنے مقاصد کےلیے استعمال نہیں کرتے اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کا لبنان میں کوئی عسکری مرکز قائم نہیں اورنہ ہی فلسطین سے باہر کسی دوسرے ملک میں ایسی کوئی سرگرمی ہے۔ ہم فلسطین سے باہر سے ایک گولی بھی نہیں چلاتے۔

خیال رہے کہ عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ حماس نے جنوبی لبنان میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری لگانے کی کوشش کی تھی مگر حزب اللہ نے حماس کو منع کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button