سعودی عرب

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا عراقی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

یاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا ملک سلمان نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سعودی فرمانروا ملک سلمان نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب عراق کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ”واس” کا کہنا ہے کہ ملک سلمان نے حیدر العبادی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے عراق سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی فرمانروا نے حیدرالعبادی کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب عراق کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔سعودی بادشاہ نے عراق اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مثبت اثر پورے خطے پر پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button