مشرق وسطی

دمشق کے رہائشی علاقے پر دہشت گردوں کا حملہ

دمشق کے تشرین اسپتال پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دو افراد جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہو گئے-

روسی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران مسلح گروہوں نے کم سے کم تیرہ بار فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے-

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ فائربندی کی خلاف ورزیاں لاذقیہ، حلب اور دمشق کے مضافاتی علاقوں میں کی گئیں-

سلامتی کونسل سے جب سے تیس روزہ فائربندی سے متعلق قرارداد منظور کی ہے اس وقت سے اب تک دہشت گرد گروہ دمشق کے رہائشی علاقوں پر دو سو پچاس مارٹر گولے فائر کر چکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button