مشرق وسطی

امریکی اتحاد کے حملے میں شامی شہریوں کے قتل عام میں اضافہ

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات مشرقی شام میں واقع دیرالزور کے علاقے میں ظہرہ العلونی اور الشفقہ نامی علاقوں میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپیوں پر حملہ کر دیا جس میں انتیس شامی شہری جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔اس سے قبل اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سولہ بتائی گئی تھی جو اب بڑھ کر انتیس ہو گئی ہے۔یہ حملہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ بائیس فروری کو بھی اسی طرح کے کئے جانے والے حملے میں بارہ عام شہری مارے گئے تھے۔حالیہ برسوں کے دوران امریکہ، دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم کے بہانے عراق و شام پر حملے کرتا رہا ہے جن میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں عام شہری جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button