پاکستان

پاکستان یمن کے خلاف سعودی عرب کی حمایت کررہا ہے، اس جنگ میں نقصان ہوگا، سینیٹر فرحت اللہ بابر

شیعیت نیوز: پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجنے کے حوالے سے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے تسنیم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں اس حوالے سے واضح اور خاطر خواہ جواب نہیں آیا، شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں، کہ پاکستان یمن کے خلاف سعودی عرب کی حمایت کر رہا ہے۔ پاکستان نے پہلے اپنے ہاتھ جلائے اب مشرق وسطیٰ کی جنگ میں الجھ کر اپنا جسم بھی جلائے گا۔

دھیاں رہے کہ حال ہی میں پاک افواج کو سعودی عرب بھیجے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے پاکستانی پارلیمنانی ادارے مکمل طور پر لاعلم تھے، اس فیصلے پر پاکستانی پارلیمنٹ میں گرم گرم بحث بھی ہوئی اور وزیر دفاع کو وضاحت پیش کرنے کے لئے بلایا گیا گیا جہاں وزیر دفاع خرم دستگر پارلیمنٹ کو مطمن کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button