عراق

عراقی عدالت نے داعش سے منسلک ترک خاتون کو پھانسی اور دیگر 10 کو عمر قید

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی عدالت نے داعش سے منسلک ترک خاتون کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے،جبکہ دیگر 10 داعشی خواتین کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے،ذرائع کے مطابق عراقی انسداد دہشت گردی عدالت نے داعشی خواتین کے ایک مقدمے میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث متعدد خواتین کو یہ سزائیں سنائیں ہیں جن میں ترک اور آذری خواتین شامل تھیں۔

واضح رہے کہ داعش کے خلاف عراقی فورسز کی کارروائیوں میں بے شمار داعشی گرفتار ہوئے تھے جن میں خواتین بھی شامل ہیں اور ان کے خلاف وقفے وقفے سے عدالت میں سماعتیں ہورہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button