سعودی عرب

عرب شاہی حکومتوں کے ساتھ تعلقات کے معاملات ولی عہد محمد بن سلمان سے واپس

محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی وجہ سے عرب دنیا کی دیگر بادشاہتوں خاص طور سے اردن، مراکشں اور عمان کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات میں پیدا ہونے والی مشکلات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے الیکٹرانک فورس کے قیام کے معاملے کی وجہ سے ان ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ محمد بن سلمان نے الیکٹرانک فورس میں ہزاروں افراد بھرتی کیے ہیں جس کا مقصد سعودی عرب کی پالیسیوں میں ساتھ نہ دینے والے عرب ملکوں کی ساکھ کو خراب اور سرکردہ شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے۔
روزنامہ الوطن کے مطابق پچھلے چند ماہ کے دوران، اردن، مراکش، قطر اور عمان سمیت متعدد عرب بادشاہتوں اور عراق و شام جیسے عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے علاوہ تیونس، الجزائر اور سوڈان جیسے ممالک کے ساتھ تعلقات میں بے انتہا سرد مہری پیدا ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button