سعودی عرب

امارات نے 20 سعودی کاروباری شخصیات کو گرفتار کرکے بن سلمان کے حوالے کیا تھا:برطانوی اخبار کا انکشاف

 برطانوی اخبار فائنیشنل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت سعودی عرب میں حکام سعودی شہزادوں اور کاروباری شخصیات کو گزشتہ نومبر میں بدعنوانی اور کرپشن کے الزامات کی بناء پر گرفتار کررہے تھے تو اس وقت اماراتی حکام نے بھی 20 سعودی کاروباری شخصیات کو گرفتار کرکے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ نومبر میں بن سلمان کے حکم پر سعودی عرب میں کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات میں بیسیوں سعودی شہزادے اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کر کے ریٹز کارلٹن ہوٹل میں زیر حراست رکھا گیا تھا۔

سعودی حکام نے گرفتار افراد سے مالی ڈیل کے تحت انہیں آزاد کیا،سعودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے گرفتار افراد سے 107 ارب ڈالر وصول کیے ہیں جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button