سعودی عرب

بن سلمان اپنی علاقائی ناکامیوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،مجتہد

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) آل سعود خاندان کے خفیہ رازوں کا پرداہ سوشل میڈیا پر فاش کرنے والے مجتہد نامی مبصر نے کہا ہے کہ بن سلمان اپنی علاقائی ناکامیوں خاص کر یمن ،عراق اورشام میں اپنے شکستوں کو ابھی بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

آل سعود خاندان کے خفیہ رازوں کا پرداہ سوشل میڈیا پر فاش کرنے والے مجتہد نامی مبصر نے کہا ہے کہ بن سلمان اپنی علاقائی ناکامیوں خاص کر یمن ،عراق اورشام میں اپنے شکست کو ابھی بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ بن سلمان اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے مغربی میڈیا کو لاکھوں ڈالر ادا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نجی میٹنگوں میں بن سلمان اپنی علاقائی پالیسیوں کی ناکامیوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں لیکن ہمیشہ یہ شکایت کرتے ہیں کہ قطر ،یمن ،کویت ،عراق ،شام ،مصر اورترکی میں انہیں مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوئے۔مجتہد نے اپنے ٹویٹر پر لکھاکہ بن سلمان اس بات سے چراغ پا ہیں کہ مغربی میڈیا ان کے خیالات اورپالیسیوں کا مذاق اُڑاتا ہے ۔

مجتہد نے کہاکہ بن سلمان اپنی خارجہ پالیسیوں کی ایک طرف تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف یہ شکایت کرتے ہیں کہ قطر پر دباؤ کا خود سعودی عرب پر اُلٹا اثر ہوا ہے اورعراق ،شام اورلبنان میں اسے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ بن سلمان مغربی میڈیا میں اپنی منفی رپورٹسں کو روکنے اوراس میڈیا کے ذریعے اپنی تصویر کو بہتر بنانے کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔

اس سے قبل مجتہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سعودی حکام کی اندرونی پالیسیوں سے پردہ ہٹاتے ہوئے لکھاتھاکہ سعودی فوج نے یمن میں سیاسی فوجی اورخفیہ انفارمیشن میں شکست کھائی ہے اورانصاراللہ واضح طورپر کامیاب ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button