عراق

بغداد میں عراق اور لبنان کے صدور کی ملاقات

عراق کے صدر فواد معصوم اور لبنان کے صدرمیشل عون نے بغداد میں ملاقات اور گفتگو کے دوران عراق اور لبنان کی ارضی سالمیت اور باہمی اتحاد و یکجہتی پر تاکید کی ہے۔ دونوں ممالک کے صدور نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائي امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ لبنان کے صدر عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ لبنانی صدر نے کہا کہ لبنان عراق کی ارضی سالمیت اور اتحاد کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button