لبنان

ہم لبنانی اسرائیل کی دھمکیوں میں آ نے و الے نہیں ہیں، لبنانی وزیر دفاع

لبنان کے وزیر دفاع یعقوب الصراف نے اسرائیل کے وزیرجنگ لیبرمن کے متنازعہ بیان کے بعد لبنان کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی اپنی سرزمین اور اپنے تیل اور پانی کے وسائل پر مکمل حکمرانی ہے ۔لبنانی عوام اور فوج اسرائیل کے خطرات کا مکمل جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

قبل ازیں اسرائیل کے وزیر جنگ نے کہا کہ لبنان میں تیل اور گیس کا9 واں اسکوائر اسرائیل سے متعلق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button