دنیا

فکر وہابیت یورپ کے امن ،استحکام و سیکورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہے:پروفیسر برطانوی یونیورسٹی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی اگیٹر یونیورسٹی کے ایک مشہور استاد نے کہا ہے کہ فکر وہابیت اورانتہاپسندی یورپ کے امن ،استحکام وسیکورٹی کیلئے سب سے بڑے خطرات ہیں۔

’’رابرٹ گلیم‘‘نے کہاکہ انتہاپسندی کی مختلف صورتیں ہیں یورپ میں دائیں بازو کی جماعتیں کہ جنہوں نے نازی آئیڈیولاجی کی بیعت کی ہے اقلیتی نسلی گروہوں بشمول مسلمانوں پر حملے کرکے ہماری ثقافت اورمعاشرے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بعض ممالک کی مالی امداد سے یورپ میں وہابی آئیڈیو لاجی کو نوجوانوں پر مسلط کیا جارہا ہے جوکہ باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر آپ لوگوں کےساتھ حقیقی اسلام کے بارے میں سوال کریں گے تو آپ کو مختلف جواب ملیں گے لیکن یورپ کے مسلمان یورپی معاشرے کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔اس سے قبل برطانوی تحقیقاتی مطالعے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاتھاکہ سعودی عرب بیرون ملک مسلمانوں کی بنیاد پرستی میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے ۔
مذکورہ ادارے کے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ 50 برسوں کےدوران 76 ارب یورو وہابی نظریات کی ترویج کیلئے استعمال کئے ہیں ۔جرمن محقق سوزا نے شروٹر کا کہنا ہے کہ جرمنی میں بھی سعودی وہابی نظریات کو فروغ دے رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button