مقبوضہ فلسطین

بائیکاٹ تحریک کے خلاف اسرائیل نے عالمی ماہرین سے مدد مانگ لی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے عالمی سطح پر بائیکاٹ کےحوالے سے جاری تحریک ناکام بنانے کے لیے عالمی ماہرین سے مدد طلب کی ہے۔

حال ہی میں اسرائیلی ریاست تل ابیب میں ایم بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس کانفرنس میں عالمی سطح پر صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری تحریک کو ناکام بنانے پرغور کیا گیا۔ کانفرنس میں بین الاقوامی ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنےوالے ٹی وی 7 نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عالمی کانفرنس اسرائیلی وزارت برائے پلاننگ و باہمی تعاون کی جانب سے منعقد کی گئی۔ اس کے علاوہ اس کانفرنس کو اسرائیل کے مرکزی لائرز فورم، بین الاقومی جوڈیشل انسٹیٹیوٹ اور دیگر اداروں کی معاونت حاصل تھی۔ صہیونی ریاست نے اس موقع پر عالمی ماہرین سے اپیل کی کہ وہ بائیکاٹ تحریک کو غیر موثر بنانے کے لیے اسرائیل کی مدد کریں۔

صہیونی حکام نے اپنے حامی عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کا بائیکاٹ غیر موثر بنانے کے لیے اپنے اپنے ملکوں میں آئین سازی کرائیں۔

عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فرانس میں یہودی تارکین وطن کی کونسل کے رکن اور قانون دان باسکال مارکوفیٹچ نے کہا ہے کہ ’BDS‘ کے خلاف جاری اسرائیلی مہم کامیابی سے ہم کنار ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button