سعودی عرب

سعودی عرب حکومت کی جانب سے شہزادوں کی عیاشیو کی مراعات میں پچاس فیصد اضافہ

شیعت نیوز (ریاض )سعودی عرب میں حکومت نے آل سعود خاندان سے روابط بہتر بنانے کے لئے شہزادوں کی تنخواہیں پچاس فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا میں حکومت کے اس اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف مہم کے سلسلے میں پائی جانے والی ناخوشی کو ختم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے جبکہ مخالفین کا کہنا ہے کہ ایسی حالت میں کہ ملک کی معیشت بدحالی کا شکار ہے اور کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی گئی ہے، شہزادوں کی تنخواہوں میں ایسے پچاس فیصد اضافہ کہ وہ کوئی خاص کام بھی انجام نہیں دیتے، سعودی عرب میں غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر ظلم ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سعودی شہزادوں کو دو لاکھ ستّر ہزار ڈالر تنخواہ دی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button