ممتاز رضوی کی بازیابی کے لئےسندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت ۸ فروری کو ہوگی ،

03 فروری, 2018 16:33

شیعت نیوز: معروف شیعہ انجینئر سید ممتاز حسین رضوی کی بازیابی کے لئے سند ھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکرد ی گئی تھی جسے اب سماعت کے لئے منظور کر لیا گیا ہے۔ درخواست گزار معصومہ ممتاز کے وکیل اور جعفریہ لیگل ایڈ کے سربراہ تصور حسین ایڈوکیٹ نے شیعت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ممتاز رضوی کی بازیابی کیس کی پہلی سماعت جمعرات ۸ فروری کو ہوگی ۔ تصور ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے عدالت عالیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کیس کو ہنگامی بنیادو ں پر سنے اور حکومت پاکستان اور اس کے ماتحت اداروں کو پابند کرے کہ وہ ممتاز رضوی سمیت تمام شیعہ جوانوں کو بازیاب کریں ۔

دوسری جانب امریکی میں مقیم پاکستانی کمینونٹی نے بھی انجینئر ممتا ز حسین رضوی کی جبراً گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی سفیر کو ایک خط بھی تحریر کیا ہے جس میں ممتاز حسین رضوی سمیت دیگر لاپتہ شیعہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

9:30 شام نومبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔