سعودی عرب

سعودی گرفتار قیدی شہزادے بن سلمان سے انتقام لینے کے در پے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودیہ میں گزشتہ ماہ بھت سے شہزادے اور اہم افراد کو انسداد کرپشن کے نام پر پکڑا گیا اور بعد میں ڈیل کے بعد رہا کردیا گیا مگرالشرق کی رپورٹ کے مطابق لگ نہیں رہا کہ ان شہزادوں کے پیسے دے کر رہا ہوجانے سے یہ معاملہ ختم ہوجائیگا بلکہ۔۔۔اس رپورٹ میں آیا ہے کہ اس معاملے کے حل ہونے کے لئے وقت بہت آہستہ چل رہا ہے کیونکہ اکثر قیدی اپنے جرم کو قبول نہیں کر رہے اور اپنی آزادی کے بدلے پیسے دینے کو تیار نہیں۔ ان میں سے بعض تو یہ کہتے ہیں کہ پیسے دے کر رہا ہونا در اصل اقرار جرم کے مترادف ہے حالانکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور شخصیات ہیں۔

الشرق کی رپورٹ کے مطابق اکثر شہزادے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اونچی پوسٹوں پر رہ چکے ہیں جن میں سے بعض متعب بن عبداللہ نیشنل گارڈ کے وزیر، «ولید بن طلال» اور ریاض کے سابقہ امیر شہزادہ «ترکی بن عبداللہ» ہیں۔

اس جریدے کے مطابق، لگ نہیں رہا کہ ان شہزادوں کے پیسے دے کر رہا ہوجانے سے یہ معاملہ ختم ہوجائیگا بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ ان میں سے بعض بن سلمان سے بدلہ لینے کے لئے بھی پلاننگ کریں۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ شہزادے رہا ہوگئے اور انہون نے انتقام لینے کا ارادہ کرلیا، تو ان کا یہ اقدام سعودیہ کے لئے ایک خوفناک زلزلے کی مانند ہوگا۔ کیونکہ ان افراد کی گرفتاری اور مشہور اور مقبول ترین ہونے کے باوجود ان پر کرپشن کے الزام کو وہ اپنے لئے بہت بڑی تہمت سمجھیں گے جس کو وہ آسانی سے معاف نہیں کرسکیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button