پاکستان

عمران خان کا نیا پاکستان شیعوں کی مقتل گاہ، حسن کے بعد موتی اللہ شہید، انتظامیہ خاموش

شیعیت نیوز: عمران خان کی حکومت میں ڈیرہ اسماعیل خان شیعہ مسلمانوں کی مقتل گاہ بن گیا ہے جہاں ہر دوسرے روز کالعدم تکفیری جماعت کے دہشتگرد شیعہ مسلمانوں کو سرعام قتل کررہےہیں لیکن پولیس انتظامیہ قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ محلہ شاہین میں داعش کے پاکستانی دھڑے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے علیٰ الصبح فائرنگ کرے امام بارگاہ محلہ شاہیں کے متولی موتی اللہ عرف موتی کو شہید کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل ہیں ڈی آئی خان میں ہی جوان سالہ حسن علی کو دہشتگردوں نے قتل کیا تھا جسکے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ابھی احتجاج جاری ہی تھا کہ دہشتگردوں نے امام بارگاہ پر فائرنگ کرکے پیغام دیا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں کالعدم تکفیری دہشتگرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے زیادہ طاقت ور ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button