پاکستان

کرم ایجنسی دھماکا میں ٹی ٹی پی ملوث نکلی،منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی

شیعیت نیوز: کرم ایجنسی بارودی سرنگ دھماکہ میں ٹی ٹی پی ملوث نکلی،دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کرم ایجنسی کے علاقہ غزگڑھی میں بارودی دھماکہ ہوا،دھماکے میں کار بارودی سرنگ سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔خفیہ اداروں کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ اس دھماکہ میں افغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان ملوث ہے۔ٹی ٹی پی نے اس حملہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی تھی۔افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی قیادت فضل اللہ،عمرخراسانی اور دیگر مسلسل پاکستان میں کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کبھی بم دھماکے اور کبھی پاک افغان بارڈر پر حملے کئے جاتے ہیں،پاکستان کی جانب سے افغان حکومت اور امریکہ کو ٹی ٹی پی قیادت کی افغانستان میں موجودگی اور ان کی کارروائیوں کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات شیئر کی گئیں لیکن افغان حکومت اور امریکہ پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور ٹی ٹی پی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button