عراق

عراق میں امریکی افواج کی موجودگی ملک میں تباہی کی اصلی وجہ ہے:اکرم الکعبی

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کی اسلامی تحریک مقاومت النجباء کے سیکرٹری جنرل نے امریکی افواج کی موجودگی کو ملک کی تباہی کی اصلی وجہ قراردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل ’’اکرم القابی ‘‘نےامریکی افواج کی موجودگی کو ملک کی تباہی کی اصلی وجہ قراردیا ہے۔

انہوں نے عراقی سرحد کے قریب مقاومتی فورسز پر امریکی جنگی طیاروں کے حالیہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ مقاومت کے اراکین کو نشانہ بنانا امریکہ کی تباہ کن پالیسیوں کا مظہر ہے۔

موصوف سیکرٹری جنرل نے کہاکہ امریکی افواج عراق کے بعض علاقوں میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی عراق کے قومی مفاد کے خلاف رہی ہے۔

اکرم القابی نے مزیدکہاکہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی ملک میں جاری بدامنی اورتشدد کی اصلی وجہ ہے اورامریکہ مسلسل ملک میں دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button