PHDکے طالب علم اورشیعہ انجینئر ممتاز رضوی کو لاپتہ ہوئے7 روز گزر گئے، حکومتی اور ریاستی ادارے خاموش !
شیعت نیوز: شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے دست راس اورآئی ایس او پاکستان کے سابق رکن نظارت انجینئر ممتاز رضوی کو لاپتہ ہوئے 7 روز گزر گئے حکومتی اور ریاستی ادارے تاحال کوئی خبر دینے میں ناکام ۔ 23 جنوری کو لاپتہ ہونے والے معروف شیعہ بزنس مین اور انجینئر ممتاز حسین کا شمار شیعہ قوم کی فعال ترین شصیات میں شمار ہوتا ہے۔ ممتاز رضوی کے اغواء کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے سخت مذمت کی گئی ہے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، آرمی چیف، وزیر اعلٰی سندھ سمیت وفاقی و صوبائی وزیرداخلہ سے ممتاز رضوی کی بازیابی کی اپیل کی گئی ہے ۔








