پاکستان

اٹک: نفرت آمیز پمفلٹ تقسیم کرنے والوں کے خلاف کاروائی، دو افراد گرفتار کرلیے، پولیس

شیعیت نیوز: اٹک پولیس نے شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے چند اکھٹا کرنے کا اشتہار تقسیم کرنے والے دو دہشتگردوں کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کو پاکستان سے ختم کرنے اور انکی نسل کشی کے لئے چندہ جمع کرنے کا اشتہار تقسیم کیا گیا ، اس نفرت آمیز اشتہار کی تقسیم کے خلاف سوشل میڈیا سمیت پورے ملک میں شدید احتجاج کیا گیا اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

طلاعات کے مطابق پولیس نے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ مزید سازشی عناصر کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button