کربلا میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے پرعالمی استعمار کا حملہ ناکام،
شیعت نیوز(مانیٹرنگ ) نمائندہ مرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی وخطیب جمعہ کربلا شیخ عبدالمہدی کربلائی پرنماز جمعہ کے دوران کیا گیا قاتلانہ حملہ ناکام بنا دیا ۔ شیخ عبدالمہدی کربلائی کے دفتر کے انچارج سید مرتضی حسینی نے اعلان کیا ہے نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران شیخ مہدی کربلائی پرایک شخص نے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گيا۔ واضح رہے کہ عراق میں داعش کی نابودی میں سب سے اہم کردار مرجعیت نے ادا کیا ہے اور داعش کی ناکامی کے بعد سے عالمی استعمار مرجعیت کے خلاف اس طرح کے اقدامات کرنے کی مسلسل ناکام کوشش کر رہا ہے ۔








