عراق

داعش کے کچھ عناصر شام میں موجود ہیں اور شام میں ان کے خفیہ ٹھکانے ہیں

شیعت نیوز (بغداد)عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ڈیووس میں امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این سے اپنے انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ سعودی عرب کا دعوی ہے کہ ایران اور سپاہ پاسداران کا رول علاقے میں منفی ہے آپ کا کیا خیال ہے کہا کہ اس طرح کا دعوی قابل قبول نہیں ہے۔
عراقی وزیراعظم نے شام کے حالات کے بارے میں بھی کہا کہ اس وقت داعش کے کچھ عناصر شام میں موجود ہیں اور یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ انہیں کیوں نابود نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ داعش کے کچھ عناصر شام میں موجود ہیں اور شام میں ان کے خفیہ ٹھکانے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عراقی خفیہ ایجنسیاں کہتی ہیں کہ شام میں باقی بچے داعش کے عناصر خود کش بمبار تیار کررہے ہیں اور یہ ٹریننگ بہت ہی پیچیدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ داعش کے عناصر خود کش بمبار تیار کرکے انہیں مختلف شہروں میں بھیج کر دہشت گردانہ حملے کرانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button