اہم ترین خبریںعراق

ہر زمانے میں ایک حسینؑ ہوتا ہے، لوگ حسینؑ یا یزید کی پیروی کرتے ہیں: عمار حکیم

عراقی الحکمت پارٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے کہا: ہر زمانے میں ایک حسینؑ ہوتا ہے اور بعض لوگ زمانے کے حسینؑ کی پیروی کرتے ہیں اور بعض یزید کی پیروی کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز : عراقی الحکمت پارٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے استقبال محرم کے سلسلے میں ’خادمین منبر حسینی‘ کے عنوان سے نجف اشرف میں منعقد تیسری کانفرنس میں مبلغین سے خطاب کیا۔

یوم غدیر اور ماہ محرم ولایت اور حکومت کا پیغام دیتے ہیں، اور آیہ قرآن کے نقطہ نظر سے تکمیل دین کے لئے اعلان غدیر ضروری ہے۔

غدیر کا اسلام کے مشن سے گہرا تعلق ہے، غدیر دین کی تکمیل اور اتمام نعمت اور کفار کی مایوسی کا دن ہے۔

محرم، راہ ولایت میں ایثار و قربانی اور صالح حکومت کے قیام کا نام ہے۔

اہل بیت علیہم السلام نے روزہ عاشورہ عظیم قربانی پیش کی اور امام حسین علیہ السلام کے اصحاب بہترین اصحاب تھے۔

امام حسین علیہ السلام کی قربانی لوگوں کو حق و انصاف پر مبنی زندگی کا پیغام دیتی ہے۔

امام حسین علیہ السلام ایک مرکزی موضوع ہیں اور ان کی زیارت ہر حال میں مستحب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم شیعہ سنی سب سے بڑے حسینیؑ اور طاقت ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مجلس عزا نے وفاداری، لگن اور ہمت کے ساتھ نسلوں کی پرورش کی، امام حسین علیہ السلام ہر عنوان سے ایک مکتب اور شہید اشک ہیں۔

ایسے ذاکرین بھی ہیں جوعزاراوں کے آنسو نکلوانے کے لیے جھوٹے واقعات اور روایات کا سہارا لیتے ہیں اور امام حسین (ع) کی توہین کرتے ہیں۔

عزاداری کے زیر سایہ امام حسین علیہ السلام کی توہین کرنا قطعاً جائز نہیں ہے۔

امام حسین علیہ السلام ایک ایسی حقیقت کا نام ہے جس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، نہ کہ ایسی تاریخ جسے ہم صرف کتابوں میں پڑھتے ہیں۔

لہذا امام علیہ السلام کی زندگی سے ہمیں عملی فائدہ اٹھانا چاہیے، کیوں کہ ہمیں امام حسین علیہ السلام کو اپنی روزمرہ کی زندگی سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button