دنیا

ترکی کی شام پر فوجی یلغار کے بعد 126 ہزار شامی کرد بے گھر ہوگئے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے شام کے سرحدی شہر عفرین پر فوجی حملے کے نتیجے میں 126 ہزار سنی کرد آوارہ وطن اور بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ 3 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے مسئلہ حل کرنے کے لئے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے جبکہ عفرین میں 60 فیصد افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے کرد باغیوں کو بہانہ بنا کر 20 جنوری کو شام کے شہر عفرین پر کردوں کے خلاف فوجی حملے کا آغازکیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button