پاکستان

10برس، 426خودکش حملے،6151ہلاک ،ساڑھے14ہزارزخمی

شیعیت نیوز: پاکستان میں گذشتہ10برسوں کے دوران 426خودکش حملوں میں6ہزار151افراد ہلاک جبکہ14ہزار569زخمی ہوئے،سب سے زیادہ ہلاکتیں سال2009میں ہوئیں ۔پاک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیزکی سیکورٹی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دس برسوں کے دوران ملک بھر میں426خودکش حملے ہوئے،رپورٹ کے مطابق سال2008میں ملک کے مختلف علاقوں میں63خودکش حملے کیئے گئے جن میں967افراد ہلاک جبکہ 21سو30زخمی ہوئے،سال2009میں ملک بھر میں 87خودکش حملے ہوئے جن میں 12سو99افراد ہلاک اور 3ہزار633زخمی ہوئے،سال2010میں دہشت گردوں کی جانب سے 68خودکش حملے کیئے گئے جن میں 11سو87افراد ہلاک جبکہ 29سو26افراد زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق سال2011میں ہونے والے خودکش حملوں کی تعداد 45تھی جن میں 676افردا ہلاک اور 14سو62 زخمی ہوئے،2012میں ملک کے مختلف علاقوں میں 33خود کش حملے ہوئے جن میں 239افراد ہلاک جبکہ 413زخمی ہوئے،2013میں ہونے والے خودکش حملوں کی تعداد 46تھی اور ان حملوں میں 695افراد ہلاک اور15سو69زخمی ہوئے،سال2014 میں 26خودکش حملے ہوئے جن میں194افراد ہلاک اور 473زخمی ہوئے،سال2015 میں دہشت گردوں نے ملک کے مختلف حصوں میں 17حملے کیئے جن میں 226افراد ہلاک جبکہ 384زخمی ہوئے،2016میں مجموعی طور پر 17حملے ہوئے جن میں 382افراد ہلاک اور 856زخمی ہوئے جبکہ سال2017میں ہونے والے 24خودکش حملوں میں 286افراد ہلاک اور723زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button