پاکستان

بیوہ خاتون فاطمہ نقوی کو ہراساں کرنے والے فرد کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں سے کاروائی

شیعیت نیوز: ایم ڈبلیوایم میڈیاٹیم کو معتبر ذرائع سے پتہ چلا کہ مقامی پولیس سیدہ فاطمہ نقوی کیس میں ملزم کے بااثر سفارشیوں کے دباو میں صلح کے لئے کوشش کر رہی ہے،اس اطلاع کے بعد مقامی انتظامیہ سے ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم نے فوری رابطہ کرتے ہوئے اداروں پر واضح کیا اگر کسی کے دباو میں ہولیس نے کیس کو خراب کرنے یا صلح کی کوشش کی تو مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین متاثرہ خواہر کے ہمراہ وزیر اعلی ہاوس کلب روڈ پر حصول انصاف کے لئے دھرنا دیگی،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جاری اس بیان کے بعد متعلق اداروں کی جانب سے متاثرہ فیمیلی اور ایم ڈبلیوایم ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے خود اس کیس کا نوٹس لیا ہے،اور کل وزیراعلی پنجاب متاثرہ خواہر اور انکی فیمیلی سے ملاقات کرینگے اور مکمل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ساتھ میں وزیر اعلی پنجاب سیدہ فاطمہ نقوی اور اسکی فیملی کے لئے معقول مالی امداد بھی موقع پر دینگے۔ایم ڈبلیوایم میڈیا ٹیم نے متاثر خواہر کے والد شاہد نقوی صاحب سے رابطہ کرکے ان تک قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام بھی پہنچایا کہ اس کیس کے حوالے سے جہاں تک جانا پڑے ایم ڈبلیوایم متاثرہ خاندان کا ساتھ دیگی اور مجرم کو سزا دلانے میں ہرممکن مدد کریگی،سید شاہد حسین نقوی نے قائدت وحدت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فیمیلی پر اس مشکل وقت میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور انکے خانثاروں نے بھر پور ساتھ دیا ہم انکے لئے دعا گو ہیں انتظامیہ سے ایم ڈبلیوایم کے روابط کے سبب ہمیں انصاف ملنے لگا ہے میں اور میری فیمیلی علامہ راجہ ناصر صاحب کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button