عدن میں سعودی عرب کے فوجیوں نے امارات کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت نہیں دی

22 جنوری, 2018 09:03

یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔ عدن میں سعودی عرب کے فوجیوں نے امارات کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت نہیں دی۔ باخـبر ذرائع کے مطابق عدن کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر آج امارات کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد امارات کا ہیلی کاپٹر دوسری جگہ اترنے پر مجبور ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں اور امارات کے فوجیوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

12:11 شام جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔