دنیا

بالی وڈ اسٹار خانز نے صہیونی وزیر اعظم سے ملنے سے انکار کردیا

شیعیت نیوز: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان، شارخ خان اور عامر خان نے بھارت کے دورے پر آئے ہوئے صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو سے ملنے سے انکار کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ سپاراسٹارز کی صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو سے ملاقات کا پروگرام ترتیب دیا گیا تھا جس میں سپراسٹار خانز نے آنے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب امتھاب بچن سمیت دیگر اسٹار ز نے صہیونی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور سیلفی بنائی۔

بھارتی شدت پسند میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ صہیونی وزیر اعظم سے خانز نے اس لئے ملاقات نہیں کی کہ وہ یہودی ہیں۔

جبکہ بھارتی سپر اسٹار اداکار وں کا موقف سامنے آیا ہے کہ صہیونی وزیر اعظم مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی کررہےہیں اسی بنیاد پر انہوںنے ملنے سے انکار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button