مشرق وسطی

بیت المقدس کے حوالے سے ٹرمپ کا فیصلہ باطل ہے:آسمانی مذاہب کے علماء کا اتفاق

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے جامعہ الازہر میں منعقد ہونے والے ایک سیمنار میں تمام آسمانی مذاہب (اسلام،عسائیت اور یہودیت) کے علماء نے متفقہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ باطل ہے اور بیت المقدس پر سبھی کا حق ہے۔

اجلاس کی سربراہی الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے کی اور اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلم علمائے دین کے ساتھ ساتھ مسیحی علماء و پادریوں سمیت صیہونیت کے مخالف یہودی ربیوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے اسرائیلی حکومت اور صیہونیت کی تمام حرکات کی برملا مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button