پاکستان

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین میان رضا ربانی ایران کا دورہ کریں گے

شیعیت نیوز: ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، چیئرمین سینیٹ آف پاکستان ‘میاں رضا ربانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر ‘سردار ایاز صادق اسلامی ممالک کی 13ویں اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق ایران میں آئندہ ہونے والی اسلامی اسپیکرز کی 13ویں کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اس کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی ممالک کے اسپیکروں کی کانفرنس کا آغاز 16 جنوری بروز منگل ایرانی دارالحکومت تہران میں ہوگا اور اس کی اختتامی نشست بدھ کے روز ہوگی۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس کانفرنس میں 41 ایشیائی اور افریقی ممالک کے وفود بشمول 12 اسپیکرز، 9 نائب اسپیکرز، اراکین پارلیمنٹ شریک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button