دنیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لندن میں بحرینی سفارت خانہ کے متنازعہ بیان پر وضاحت طلب کر لی

انسانی حقوق کے بین الاقوامی نگران ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی سفارتخانے کی جانب سے اس کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی اور کام کے بارے میں خلاف حقیقت غلط بیانات پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

5جنوری کو جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں لندن میں قائم بحرینی سفارتخانے نے دعوی کیا ہے کہ اس کی بحرین میں انسانی حقوق کی بہتری کے لئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر کی جانے والی کوششوں سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

دراصل بحرینی حکومت ملک میں جاری بدترین انسانی حقوق پامالیوں کی پردہ پوشی اور عالمی برادری کی نظروں میں دھول جھونکنے کے لئے ایمنیسٹی انترنیشنل کا نام غلط طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی ہے حالانکہ ایمنیسٹی انترنیشنل کی جانب سے بحرین میں انسانی حقوق بارے ابھی کوئی سالانہ رپورٹ جاری ہی نہیں کی گئی۔

ایمنیسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ بحرینی سفارتخانہ کا یہ بیان ایمنیسٹی کے اسٹاف اور اس سفارت خانے کے درمیان نومبر کی میٹنگ کے نتائج کی انتہائی سنگین غلط تشریح کی گئی ہے۔ اس اجلاس میں یہ طے ہوا تھا کہ بحرین میں جاری انسانی حقوق کی کسی خلاف ورزی کے بارے میں حکام ایمنیسٹی کی جانب سے مذید معلومات طلب کرنے پر فراہم کریں گے اور ضروری استفسار پر اپنی وضاحت بھی دیں گے لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس اجلاس کے بعد ہماری طرف سے مذید معلومات کی فراہمی بارے کسی درخواست پر بھی بحرینی وزارت داخلہ ، وزارت انصاف اور لندن میں بحرینی سفارتخانہ نے کوئی تعاون نہیں کیا۔اور ہماری جانب سے بار ہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق تشویش پر مزید معلومات کے لئے تمام درخواستوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button