عراق

کرکوک میں داعش کا تکفیری مفتی واصل جہنم

عراقی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی کرکوک کے دیہی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے عبدالقادر العزیز نامی داعشی مفتی سمیت متعدد خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

الحسینی کا کہنا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز الحویجہ اور مضافاتی علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروئی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: فوج اور عوامی رضاکاروں نے گزشتہ جمعرات سے اب تک الحویجہ اور الطوز کے کئی علاقوں کو ناپاک دہشت گردوں سے پاک کردیاہے۔

ایک ہفتے کے دوران کم ازکم 20 دیہات داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عرصہ قبل عراق بھر سے داعشی دہشت گردوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب عراق کے تمام چھوٹے بڑے شہر داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

عراقی فوج اس ملک کے سرحدی علاقوں میں چھپے داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button