دنیا

پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں: سی آئی اے کے سربراہ کا الزام

امریکی جاسوسی کے ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہا ہے ۔

بد نام زمانہ امریکی جاسوسی کے ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا امریکا کو قبول نہیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو کہا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ دیں جو امریکا کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ہم دیکھ رہے ہیں پاکستان مسلسل ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے جو امریکا کے لیے خطرہ ہیں۔

سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کرنے پر امریکا نے پاکستان کو سیکیورٹی کی مد میں دی جانے والی 2 ارب ڈالر کی امداد معطل کی جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق ٹوئٹ کے بعد پاکستان کو ہر قسم کی سیکیورٹی امداد روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ ایسا کرنے کا مقصد پاکستان کو ایک موقع فراہم کرنا ہے اگر وہ مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو ہمیں پاکستان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے میں خوشی ہوگی ورنہ ہم امریکا کا تحفظ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button