عراق

ایران جنرل قاسم سلیمانی کے عسکری تجربے کے باعث دہشتگردوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوا،عراقی تجزیہ نگار

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب امور کے ایک عراقی ماہر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اورسردار قاسم سلیمانی کے ہنر اورتجربے کی بدولت مقاومتی محور مغرب کے پالے ہوئے تکفیری دہشتگردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ۔

’’ڈاکٹر ہاشم ‘‘نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اورسردار قاسم سلیمانی کے ہنر اورتجربے کی بدولت مقاومتی محورمغرب کے پالے ہوئے تکفیری دہشتگردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ۔

انہوں نے کہاکہ آج ہم عراق وشام میں مقاومتی محور کے ہاتھوں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی مکمل نابودی کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون اورعراق وشامی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عوامی رضاکارفورسز کی بدولت ہم امریکی پروجیکٹ کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

عراقی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اس خطرناک منصوبے کہ جسے سعودیہ،متحدہ عرب امارات اورصیہونی حکومت کی حمایت حاصل تھی کا مقصد شام وعراق کو تقسیم کرکے اس پر قابض ہونا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ عراق وشام میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کی تعداد لاکھوں میں تھی اورانہیں دشمن کی طرف سے بھرپور مالی و جدید اسلحہ کی فراہمی کی جارہی تھی اس لئے مقاومتی فورسز کی فتح کسی بڑے معجزے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج جن لوگوں نے دہشتگردوں کو عراق وشام میں شکست دی ہے وہ علاقے کے خلاف دشمنوں کے منصوبوں کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

موصوف تجزیہ نگار نےمزید کہاکہ امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگردوں پر حالیہ فتوحات سے مقاومتی محور مزید مضبوط ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ عراقی وزیر اعظم حیدر البعادی نے اعلان کیاکہ شام کے بعد اب عراق کے اندر بھی داعش کے خلاف جاری جنگ میں اس تکفیری گروہ کو مکمل شکست دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک ایسے دشمن سے واسطہ تھا جو ہمارے تہذیب کو تباہ کرنے کے درپے تھا مگر ہم نے اپنی وحدت اوراستقامت کے ذریعے داعش کو شکست سے دوچار کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button