وزارت داخلہ کا کالعدم جماعتوں کو چندہ نا دینے کا اشتہار، لیکن الیکشن لڑنے کی اجازت!!

08 جنوری, 2018 09:23

شیعیت نیوز:  وزارت داخلہ کی جانب سے ایک سرکاری اشتہار جاری کیاگیا ہے جسمیں عوام سے اپیل کی گئ ہے کہ کالعدم جماعتوں کو چندہ اور عطیات نہیں دیئے جائیں۔

سرکاری اشتہار میں عوام سے کہا گیا ہے کہ عطیات اور صدقات ضرور دیجئے مگر احتیاط کے ساتھ! اشتہار کے مطابق کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کی معاونت یا مالی امداد قابل سزا جرم قرار دی گئی ہے۔

آپ کے عطیات ، صدقات اور خیرات صرف فلاحی اداروں کا حق ہیں، انہیں دینے سے پہلے اچھی طرح اطمینان کرلیں کہ آپ کی یہ رقوم کہیں دہشتگردی میں ملوث ہاتھوں میں تو نہیں جارہے، یاد رکھیے! انسداد دہشتگرد ایکٹ 1997 اور اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت قرار دی گئی کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کی کسی بھی قسم کی معاونت ،مالی امدا د یا سہولت کاری قانوناً جر م ہے، جسکی سزا 5 سے 10 سال تک قید ایک کروڑ روپے جرمانہ یا دونوں ہوسکتی ہیں،اس کے علاوہ مجرم کی ذاتی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بحق سرکار ضبط بھی کی جاسکتی ہے۔

اس سرکاری اشتہار میں مختلف کالعدم جماعتوں کے نام درج کیئے گئے ہیں جس میں کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت ) بھی شامل ہے۔

حکومت کی دہری پالیسی یہ ہے کہ وزارت داخلہ سرکاری اشتہار کے ذریعہ عوام کو کالعدم جماعتوں کو عطیات ،صدقات دینے سے تو روک رہے ہیں لیکن ووٹ دینے کی اجازت دی ہوئی ہے، جبکہ پنجاب حکومت کی اسمبلی میں کالعدم لشکر جھنگوی کا سرغنہ جھنگ سے منتخب ہوکر بیٹھا ہوا ہے۔

اسی طرح پاکستان کے مختلف علاقوں میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں جارہی ہیں، کراچی میں ہی ps128میں کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے 2018 کے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کے لئے ابھی سی الیکشن مہم جاری ہے ، دوسری جانب اسی کالعدم جما عت کا سرغنہ اورنگزیب فاروقی ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھا ہو اہے۔

ہم مقتدر حلقوں سے گذارش کرتے ہیں کالعد م جماعتوں کو صدقات اور عطیات پر پابند ی لگانے کے ساتھ ساتھ انکی سیاسی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

77395428-b9d0-48e3-916a-70229833cf85.jpg

 

7:23 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔