یمن

یمن میں سال 2017 میں سعودی اتحاد کے ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) 2017 میں یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کو بہت نقصان ہوا ہے۔یمنی فوج سے وابستہ «الاعلام الحربی» نیوز نے ایک رپورٹ دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 2017 میں سعودیہ کو 8 ایبرمز ٹینک، 196 فوجی گاڑیاں، 31 دوسرے ٹینک اور 1337 جنگی آلات کا نقصان ہوا ہے۔یمن کی فوج اور انصار اللہ نے 2017 میں 6 جنگی کشتیوں سمیت دوسری چھوٹی کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق 29 جہاز اور ہیلی کاپٹرز تباہ کیے گئے، جس میں 2 ایف16 ،ایف 15 آپاچی ہیلی کاپٹر «ام.کیو.۹ ہیلی کاپٹرز تباہ ہوگئے ہیں۔یمنی فوج نے 2017 میں سعودیہ اور امارات کے فوجی اڈوں پر 45 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

اسی طرح 239 مقامی میزائل زلزال1 اور زلزال2، صمود اور الصرخہ اور اروگان اور گراڈ فائر کیئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور انصار اللہ اسنائپروں نے 894 سعودی مسلح افراد کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button