سعودی عرب

سعودی حکومت اسلامی دنیا میں منفی کردار اداکررہی ہے ،ترک ماہر تعلیم

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی استنبول یونیور سٹی میں سیاسیات کے ایک سینئر پروفیسر ’’کنیت اقالین ‘‘ نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی دنیا میں ایک منفی اور تباہ کن کردار ادار کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک بشمول متحدہ عرب امارات اور بحرین بھی اپنی پالیسیوں میں سعودی عرب کی پیروی کررہے ہیں ۔انہوں نے تاکید کی کہ مسلم دنیا کے مسائل سے متعلق ریاض کو اپنا راستہ بدلنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے مسٗلہ قدس کی بجائے یمن کی عوام کا قتل عام کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔

موصوف پروفیسر نے کہا کہ ریاض کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ کیا اسے امریکی وصیہونی دشمن کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہئے کہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرکے عالم اسلام میں سعودی حکام کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر نفرت میں اضافہ ہورہا ہے ۔

القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے ٹرمپ کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا نے اس اقدام کے خلاف جو مؤقف اپنایا وہ قابل ستائش ہے ۔ترک تجزیہ نگارنے کہا کہ مسلم ریاستوں نے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ایک واضح مؤقف اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اور امن و سلامتی کے علمبردار ممالک نے دکھا دیا کہ وہ امریکی غنڈہ گردی اور نا انصافیوں پر خاموش رہنے والے نہیں ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button