ایت اللہ خامنہ ای ایرانی حکومت اور قوم کے شکر گزار ہیں

01 جنوری, 2018 11:31

اسلامی مقاومتی تحریک نجباء کے جنرل سیکرٹری شیخ اکرم الکعبی نے کل عراق میں ایت اللہخامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ حسینی سے ملاقات کی۔

اس دوران آیت اللہ حسینی نے اسلامی مقاومتی تحریک نجباء کو داعشی دہشتگرد گروہ کا سرزمین عراق سے نکالے جانے اور مقدس مقامات کی احسن طریقے سے حفاظت کرنے پر مبارکباد دی۔

نجباء کے جنرل سیکرٹری شیخ اکرم الکعبی نے اس موقع پر ایت اللہخامنہ ای کے نمائندے سے ملاقات کے دوران عراقی عوام اور حکومت کی جانب سے رہبر معظم، ایرانی حکومت اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔

امام خامنہ ای کے نمائندے نے داعشی دہشتگرد گروہ کے خلاف اسلامی مقاومتی تحریک نجباء کی تعریف کے ساتھ حشد‌الشعبی کی قربانیوں کی بھی تعریف کی، جس کا مقصد عراق اور شام میں عتبات عالیہ کی حفاظت کرنا تھا۔

6:46 شام اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔