ایران جب تک چاہے گا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رہے گا، جنرل مصطفیٰ ایزدی

21 اکتوبر, 2026 06:22

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا ہے کہ سپاہ کی بحریہ اور ایرو اسپیس فورس آبنائے ہرمز پر مکمل آپریشنل اور انٹیلیجنس تسلط کے ساتھ جنگ کے اس میدان کو کنٹرول کر رہی ہیں، اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اسلامی جمہوریہ ایران چاہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز پر 54واں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا، سپاہ پاسداران

جنرل ایزدی نے عالمی معیشت اور توانائی کی منڈی پر آبنائے ہرمز کی صورتحال کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کے امریکی دعوے درست ہوتے تو تیل کی قیمت کم ہونی چاہیے تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا اور قیمت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو بدلنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوتی ہیں اور سپاہ کی بحریہ کی طاقت انہیں کامیاب نہیں ہونے دیتی۔

دوسری جانب سپاہ پاسداران نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر قانونی بحری راستے سے گزرنے والے دو خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکر سپاہ کی بحریہ کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گئے اور انہیں روک دیا گیا۔

سپاہ کی بحریہ نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ بارودی سرنگوں سے بھرے غیر قانونی راستے سے گزرنے کا نتیجہ خلاف ورزی کرنے والوں کے اثاثوں کو آگ لگنے کے سوا کچھ نہیں ہوگا، اور اگر امریکہ کی متکبر حکومت کی شرارتیں جاری رہیں تو تیل کمپنیوں کو اس کی کہیں زیادہ قیمت چکانا پڑے گی۔

7:02 صبح اکتوبر 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔