دجلہ کے قریبی علاقے ابو سیف میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن

01 جنوری, 2018 08:59

شیعت نیوز (عراق)نینوا پولیس کے اعلی آفیسر واثق الحمدانی نے کہا کہ پولیس نے عوام کی حمایت سے دجلہ کے قریبی علاقے ابو سیف میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں داعش کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

واثق الحمدانی کے کہنے کے مطابق داعش کے دہشت گرد اس علاقے سے فرار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ فوجی ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سے 12 داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 5 صوبوں سے 115 داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیاہے۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے 9 ستمبر کو عراق میں داعش کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

5:45 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔