شہدائے جیکب آباد کی برسی 23 اکتوبر کو منائی جائے گی، علامہ مقصود علی ڈومکی

20 اکتوبر, 2026 09:32

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 23 اکتوبر کو سانحہ شبِ عاشور جیکب آباد کے شہداء کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ انہوں نے عوام، مومنین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور تمام اہلِ وطن سے اپیل کی کہ وہ برسی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کر کے شہداء کے مشن سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے ہر بچے اور بچی کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع دیے جائیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے تنظیمی دورے کے تیسرے روز مختلف گوٹھوں کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین، معزز شخصیات اور ڈومکی برادری کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے شہید ذاکر حسین ڈومکی کے گاؤں کا بھی دورہ کیا اور گوٹھ حاجی علی مراد خان ڈومکی میں برادری کے اجتماع میں شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم، کتاب اور قلم بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ جیکب آباد اور ضلع کشمور کے نوجوان اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور یونیورسٹی نہ ہونے کے سبب خواتین اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں، اس لیے ان اضلاع میں سرکاری یونیورسٹیوں کا قیام ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف کے بجائے قلم ہو اور ان کے ذہنوں میں نفرت کے بجائے علم و شعور ہو۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات کا خاتمہ، باہمی احترام اور امن و بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، اور عمائدین کو اپنا اثر و رسوخ صلح و مصالحت اور پائیدار امن کے قیام کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

10:39 صبح اکتوبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔