عراق

تقریبا اسی خواتین کی عراق کے شہر سنجار میں اجتماعی قبر دریافت

عراقی پارلیمنٹ میں ایزدی برادری کے نمائندے حجی کندور نے بتایا ہے کہ یہ اجتماعی قبر شہر سنجار کے نواحی علاقے میں واقع مچھلیوں کے ایک متروک تالاب میں واقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجتماعی قبر میں تقریبا اسی خواتین کی لاشین دفن ہیں جنہیں داعشی دہشت گردوں نے مجرمانہ حملے کا نشانہ بنانے کے بعد دفن کر دیا تھا۔
امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گرد گروہ نے سن دو ہزار چودہ میں عراق کے ایزدی آبادی والے صوبے سنجار پر قبضہ کرنے کے بعد مردوں کو قتل اور خواتین اور بچوں کو قیدی بنا لیا تھا۔
داعش کے قبضے سے آزادی کے سات ماہ بھی بہت سے ایزدی شہریوں اور خواتین کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button