متفرقہ

جنوبی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا خودکش حملہ

افغان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر خودکش حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 3 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ قندھار کے پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان کے حمایت یافتہ اہلکار نے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے وہ ہلاک ہوگیا۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان «ذبیح‌الله مجاهد» کا کہنا ہے کہ ایک موٹرسائکل خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کو اپنی صفوں کے اندر طالبان کے ہمدرد اور حمایت یافتہ افراد کی موجودگی کا سامنا ہے۔

اس سے قبل بھی اس ملک کے کئی علاقوں پر اس قسم کے حملے ہوچکے ہیں۔

افغان ذرائع کے مطابق خودکش حملوں کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کی صفوں میں موجود طالبان کے حمایت یافتہ اہلکاروں کے حملوں سے سب سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں نیٹو فورسز کی موجودگی کے باوجود طالبان حملوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے سیکیورٹی حالات روز بروز بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button